دنیا یقینی بنائے کہ مقبوضہ کشمیر اورفلسطین میں۔۔۔ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھرعالمی ضمیر جھنجھوڑ دیا 

دنیا یقینی بنائے کہ مقبوضہ کشمیر اورفلسطین میں۔۔۔ شاہ محمود قریشی نے ایک بار ...
دنیا یقینی بنائے کہ مقبوضہ کشمیر اورفلسطین میں۔۔۔ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھرعالمی ضمیر جھنجھوڑ دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں بوسینیا کے مسلمانوں کے قتل عام جیسی تاریخ نہ دہرائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بوسنیا قتل عام کو 25 سال مکمل ہونے پر اپنے ایک ٹویٹ میں  کہا کہ رواں ماہ سریبرینستیسا قتل عام کو 25 سال ہو گئے ہیں،جب بوسینیا کے 8 ہزار سے زائد مسلمانوں کو قتل اور 20 ہزار سے زائد لوگوں کی نسل کشی کی گئی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سریبرینتزا کے قتل عام جیسا ہے، دنیا پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں بوسینیا کے مسلمانوں کے قتل عام جیسی تاریخ نہ دہرائی جائے۔

واضح رہے کہ بوسنیا میں 1992 سے لے کر 1995 تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کے دوران تقریباً ایک لاکھ افراد کو قتل کیا گیا تھا لیکن 11 جولائی 1995 کو سربیا کی فوج نے اقوام متحدہ کی جانب سے محفوظ پناہ گاہ قرار دیے گئے علاقے سریبرینتزا پر دھاوا بولتے ہوئے ایک ہی دن میں آٹھ ہزار مردوں اور لڑکوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ خواتین کے ریپ کا حکم بھی دیا گیا۔

جو مرد اور لڑکے پناہ لینے کے لیے جنگل کی طرف بھاگے تھے انہیں بھی پکڑ کر گولی مار دی گئی اور بعدازاں انہیں اجتماعی قبروں میں دفنا دیا گیا۔آج بھی ان آٹھ ہزار افراد میں سے ایک ہزار لوگوں کی لاشوں کا پتہ نہیں لگایا جا سکا۔سرب فوج کے اس وحشیانہ اقدام کو بین الاقوامی سطح پر مسلمانوں کی نسل کشی قرار دیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -