ملک بھر میں کورونا وائر س کی ٹیسٹنگ میں کتنی کمی واقع ہو گئی؟تشویشناک خبر آگئی

ملک بھر میں کورونا وائر س کی ٹیسٹنگ میں کتنی کمی واقع ہو گئی؟تشویشناک خبر ...
ملک بھر میں کورونا وائر س کی ٹیسٹنگ میں کتنی کمی واقع ہو گئی؟تشویشناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ میں 56 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور یومیہ ٹیسٹنگ 43 ہزار 636 سے کم ہوکر 24 ہزار 496 پر آگئی۔وفاقی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 16 ہزار 470 ہے جو کہ کم ہو کر 7 ہزار 745 پر آچکی ہے۔سندھ میں یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 13 ہزار 900 ہے جو کہ کم ہوکر 10 ہزار669 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 2ہزار910 ہے لیکن وہاں بھی یومیہ ٹیسٹنگ کم ہوکر ایک ہزار 829 پر آچکی ہے۔بلوچستان میں یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 2 ہزار200 سے کم ہو کر صرف 243 ٹیسٹوں پر آچکی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 7 ہزار 400 ہے جو کہ اب 3ہزار 631 پر آچکی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان میں یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 360 سے کم ہوکر 53 پرآچکی ہے جب کہ آزاد جموں کشمیر میں یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 376 سےکم ہوکر 326 پر آگئی ہے۔

مزید :

قومی -