"" تبدیلی والوں کے تو ایک ایک کر کےتمام انڈے خراب نکلنے لگے، میرے خیال میں تو۔۔۔""اجمل وزیر خان کی آڈیو پر حناپرویز بٹ بھی بول پڑیں

"" تبدیلی والوں کے تو ایک ایک کر کےتمام انڈے خراب نکلنے لگے، میرے خیال میں ...

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہاہے کہ تبدیلی والوں کے تو ایک ایک کر کےتمام انڈے خراب نکلنے لگے،کرپٹ ترین پی ٹی آئی کے لوگ کس منہ سے دوسروں کو کرپٹ کہیں گے؟لاہور ہائی کورٹ کے سات ججز کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد واضح ہو چکا  کہ مریم نوازشریف نے پریس کانفرنس میں جو موقف بیان کیا تھا وہ مکمل طور حقیقت پر مبنی تھا ۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ  تبدیلی والوں کے تو ایک ایک کر کےتمام انڈے خراب نکلنے لگے، میرے خیال میں تو ٹوکرے میں موجود سارے انڈے ہی گندے ہیں، کرپٹ ترین پی ٹی آئی کے لوگ کس منہ سے دوسروں کو کرپٹ کہیں گے؟۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی بھی وزیر مشیر ایسا نہیں جو کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ نہیں دھو رہا، آہستہ آہستہ اِن سب کااصل چہرہ عوام کےسامنے بےنقاب ہو رہا ہے،بہت جلدچندہ چور عمران خان کی اصلیت بھی سامنے آ جائے گی۔حنا پرویز بٹ نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے سات ججز کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد واضح ہو چکا ہے کہ مریم نوازشریف نے پریس کانفرنس میں جو موقف بیان کیا تھا وہ مکمل طور حقیقت پر مبنی تھا، جج ارشد ملک پر نوازشریف کو سزا دینے کا ہی دباؤ تھا ،اب نوازشریف کی سزا کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں بنتا ،پاکستان میں اگر سلیکٹڈ وزیراعظم نہ ہوتا تو یقیناً اس پر آواز اٹھائی جاتی۔انہوں نے کہا کہ شہید برہان وانی کو نظر انداز کرنے والے شخص عمران نیازی سے فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانے کی توقع کرنا فضول ہے مگر ہم ان کو یاد دہانی کرواتے رہیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -