سوڈان کے سفارتی عملے کی ویڈیو کانفرنس، خاتون سفیر نے ایسی حرکت کرڈالی کہ دیکھنے والا ہر شخص شرم سے پانی پانی ہوگیا
جوبا(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وباءکے دوران بیشتر لوگ گھر بیٹھ کر کام کر رہے ہیں اور ایسے میں کولیگز باہم ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں چنانچہ ان ویڈیو کانفرنسز میں کچھ شرمناک واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں۔ اب ایسا ہی ایک واقعہ جنوبی سوڈان کے سفارتی عملے کی ویڈیو کانفرنس میں پیش آ گیا ہے جس میں جنوبی سوڈان کے امریکہ میں واقع سفارتخانے میں تعینات ایک خاتون سفیر نے ایسی حرکت کرڈالی کہ ہر دیکھنے والا شرمندہ رہ گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس کانفرنس میں 8سے زائد لوگ شریک تھے۔ اسی دوران خاتون سفیر اٹھی اور ٹوائلٹ جا کر پیشاب کرنے لگی۔
رپورٹ کے مطابق خاتون اپنے لیپ ٹاپ کا کیمرا آف کرنا بھول گئی تھی چنانچہ اس کی یہ ویڈیو باقی 7لوگوں نے دیکھ لی اور انہی میں سے کسی ایک نے اس کی ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی، جو اب تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس سفیر کا نام گورڈن بوئے ہے جس نے اب یہ کہہ دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جعلی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کانفرنس کے باقی شرکاءخاتون سفیر سے مائیک بند کرنے کو کہتے ہیں کیونکہ اس کی طرف سے بہت شور آ رہا ہوتا ہے۔ مگر ان کی یہ بات خاتون سفیرنہیں سن پاتی۔ چندلمحے بعد وہ اٹھتی ہے اور کیمرا چلتا چھوڑ کر ٹوائلٹ میں جا کر پیشاب کرنے لگتی ہے۔