نوجوان کی بیک وقت محبوبہ اور اہل خانہ کی پسند کی دومختلف لڑکیوں سے شادیاں، دلچسپ کہانی سامنے آگئی

نوجوان کی بیک وقت محبوبہ اور اہل خانہ کی پسند کی دومختلف لڑکیوں سے شادیاں، ...
نوجوان کی بیک وقت محبوبہ اور اہل خانہ کی پسند کی دومختلف لڑکیوں سے شادیاں، دلچسپ کہانی سامنے آگئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) آدمی کی محبت کی شادی ہوتی ہے یا پھر ماں باپ کی مرضی سے، لیکن آپ اس بھارتی نوجوان کی قسمت پر رشک کریں گے جس نے بیک وقت دونوں طرح کی شادی کر ڈالی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس سندیپ اوئیک نامی نوجوان کا تعلق بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے ضلع بیٹل میں واقع گاﺅں کیریاسے ہے جس نے گزشتہ روز بیک وقت دو لڑکیوں سے شادی کی، جن میں سے ایک اس کی گرل فرینڈ تھی اور دوسری ماں باپ کی پسند کی لڑکی۔

رپورٹ کے مطابق شادی کے منڈپ پر سندیپ کے ساتھ دونوں دلہنیں عروسی جوڑے پہنے موجود تھیں اور ان دونوں نے 40کے لگ بھگ رشتہ داروں اور گاﺅں والوں کے درمیان سندیپ کے ساتھ بیک وقت پھیرے لیے۔ بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ایک لڑکی کا تعلق ضلع ہوشنگ آباد سے اور دوسری کا قریبی گاﺅں کویالری سے تھا۔سندیپ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ والدین اپنی مرضی کی لڑکی سے اس کی شادی کروانا چاہتے تھے۔ یہ معاملہ پنچایت تک پہنچ گیا جہاں سندیپ اور دونوں لڑکیوں کے والدین کی رضامندی سے پنچایت کے لوگوں نے یہ فیصلہ کر دیا کہ سندیپ کی بیک وقت دونوں لڑکیوں سے شادی کروا دی جائے۔ دونوں لڑکیاں بھی پنچایت کے اس فیصلے پر راضی ہو گئیں چنانچہ گزشتہ روز وہ تینوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -