علی سلمان علوی کی اہلیہ صدف کا قتل، مزید شرمناک انکشافات سامنے آگئے

علی سلمان علوی کی اہلیہ صدف کا قتل، مزید شرمناک انکشافات سامنے آگئے
علی سلمان علوی کی اہلیہ صدف کا قتل، مزید شرمناک انکشافات سامنے آگئے

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) صحافی علی سلمان علوی کو اپنی اہلیہ کے قتل کے الزام میں 29جون کو گرفتار کیا گیا تھا اور اب ان کے کیس میں مزید شرمناک انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق علی سلمان علوی کی اہلیہ صدف زہرہ کی لاش ان کے راولپنڈی میں واقع گھر سے برآمد ہوئی تھی اور علی سلمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔اب صدف کی ایک قریبی دوست نے اپنے ’ایف عارف‘ نامی ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر انکشاف کیا ہے کہ علی سلمان علوی کئی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس چلاتا تھا اور ان کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرکے ان سے رقم ہتھیاتا تھا۔

صدف کی دوست نے بتایا کہ ”میں جانتی ہوں کہ میری دوست صدف نے 7سالہ شادی کے دوران کیا کچھ ظلم برداشت نہیں کیے۔ “ صدف کی اس دوست نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں علی سلمان کے صحافی دوست اجمل جامی، صدیق جان اور عدیل وڑائچ بتا رہے ہوتے ہیں کہ وہ کس طرح لڑکیوں سے پیسے لیا کرتے تھے۔ صدف کی دوست نے کئی جعلی ٹوئٹر اکاﺅنٹس کے سکرین شاٹس بھی پوسٹ کیے ہیں جو ردا زہرہ، علی موسیٰ، مہرین سعید، ثناءجنید اور دیگر فرضی ناموں سے بنائے گئے ہیں اور جنہیں علی سلمان علوی خواتین کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کرتا تھا۔ سوشل میڈیا پر ’زہرہ کو انصاف دو‘ کا ٹرینڈ سرفہرست جا رہا ہے اور انٹرنیٹ صارفین مقتولہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی جامع تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -