انٹرنیٹ پر ایک اور اخلاق باختہ ویڈیو وائرل، انکل مجبور کی یاد تازہ ہوگئی

انٹرنیٹ پر ایک اور اخلاق باختہ ویڈیو وائرل، انکل مجبور کی یاد تازہ ہوگئی
انٹرنیٹ پر ایک اور اخلاق باختہ ویڈیو وائرل، انکل مجبور کی یاد تازہ ہوگئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے ہاتھ بھی کچھ لگ نہ جائے، ایسا تماشا کھڑا کرتے ہیں کہ انتہائی شرمناک چیزیں بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ کرنے لگتی ہیں۔ آپ کو وہ ’انکل مجبور‘ تو یاد ہوں گے کہ کیسے اپنی ایک شرمناک حرکت کی وجہ سے راتوں رات پوری دنیا میں بدنام ہو گئے۔ اب ان دنوں حسن، مانو، دانیال اور جولی کی کہانی سوشل میڈیا صارفین کے ہتھے چڑھی ہوئی ہے۔ ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق گزشتہ دنوں مانو نامی ایک لڑکی کی ویڈیو لیک ہوئی جس میں وہ اپنی ایک سہیلی کو دانیال کے ساتھ گزارے خلوت کے لمحات کے بارے میں بتا رہی ہوتی ہے جہاں حسن اور جولی بھی ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔ حسن اپنی ماں کا فون آنے پر چلا جاتا ہے اور جولی کو دانیال اور مانو واش روم بھیج دیتے ہیں اور خود دادعیش دینے لگتے ہیں۔

مانو کی اس لیک ہونے والی ویڈیو نے اسے انکل مجبور کی طرح راتوں رات بدنامی کی پاتال میں لا گرایا ہے اور سوشل میڈیا پر ان چاروں کے نام سے میمز اور پوسٹس کی بھرمار دیکھنے کو مل رہی ہے اور لوگ ان کا خوب ٹھٹھہ لگا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایان عسکری نامی صارف نے لکھا ہے کہ ”کیا میں اکیلا ہی ہوں جو اب تک نہیں جانتا کہ حسن، مانو، دانیال اور جولی کون ہیں؟“مرتضیٰ نامی شخص نے ایک میم پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ ”جو لوگ حسن، مانو، دانیال اور جولی کو نہیں جانتے وہ کنفرم جنتی ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -اسلام آباد -