لیگی رہنما عظمی بخاری کے گھر صف ماتم بچھ گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ انتقال کر گئے، سید زاہد حسین بخاری سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن پنجاب عظمی بخاری کے والد بھی تھے۔تفصیلات کے مطابق سابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ انتقال کر گئے، سید زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ کا انتقال حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے ہوا، سید زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، سید زاہد حسین بخاری ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کے والد تھے، سید زاہد حسین بخاری سانحہ ماڈل ٹاو¿ن لارجر میں درخواست گزاروں کے وکیل تھے۔