چائنہ کے 40 فیصد سے زائد شہری کس چیز کے بارے میں بے چین رہتے ہیں؟سروے میں ایسا انکشاف کہ آپ بھی مسکرانے پر مجبور ہوں گے

چائنہ کے 40 فیصد سے زائد شہری کس چیز کے بارے میں بے چین رہتے ہیں؟سروے میں ایسا ...
چائنہ کے 40 فیصد سے زائد شہری کس چیز کے بارے میں بے چین رہتے ہیں؟سروے میں ایسا انکشاف کہ آپ بھی مسکرانے پر مجبور ہوں گے

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چین میں کئے جانے والے ایک حالیہ سروے کے نتائج میں سامنے آیا ہے کہ 40 فیصد سے زائد چینی شہری بوڑھے ہونے کے خوف کی وجہ سے بے چین رہتے ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق "چائنہ یوتھ ڈیلی"کے حالیہ سروے میں پتا چلا ہے کہ 40.5 فیصد جواب دہندگان بوڑھے ہونے کے بارے میں اکثر بے چین رہتے ہیں جن میں سے بیشتر کی عمریں 30 سے 34 سال کے درمیان ہیں۔سروے میں 2 ہزار 5 افراد سے رائے لی گئی۔ان میں سے 50 فیصد سے زائد نے کہا کہ وہ بڑھتی عمر کے ساتھ پیسے کمانے اور ترقی ملنے کے بارے میں فکر مند ہیں جبکہ لگ بھگ 38 فیصد والدین بننے سے پریشان ہیں۔

سروے کے نتائج سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ 35.8 فیصد مکان خریدنے کے بارے میں فکر مند ہیں۔ اس کے بعد 35.4 فیصد کو شادی اور 32.4 فیصد کو صحت مندانہ زندگی گزارنے کی فکر ہے،اگرچہ سروے میں کچھ کا خیال ہے کہ جب تک لوگ اپنی جانیں ضائع نہیں کرتے ہیں تب تک بے چینی محسوس کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔جواب دینے والے میں سے 66.5 فیصد کا خیال ہے کہ لوگوں کو کسی خاص عمر تک پہنچنے تک کچھ خاص اہداف حاصل کرنا چاہیئں۔ضرورت سے زیادہ اضطراب سے بچنے کے لئے 66.2 فیصد انٹرویو والوں نے موجودہ صورتحال کو قبول کرنے اور مستقل طور پر خود کو ایڈجسٹ کرنے کا مشورہ دیاجبکہ 62.5 فیصد نے مطالعہ اور پڑھائی سے خود کی بہتری کی کوششوں کی حمایت کی۔سروے کرنے والوں میں سے 30.2 فیصد 1990 اور 52 فیصد 1980 کی دہائی میں پیدا ہوئے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -