ہوٹل بند، دوسرے ملکوں میں جانے والے سیاح کہاں سونے پر مجبور ہوگئے؟ حیران کن تفصیلات

ہوٹل بند، دوسرے ملکوں میں جانے والے سیاح کہاں سونے پر مجبور ہوگئے؟ حیران کن ...
ہوٹل بند، دوسرے ملکوں میں جانے والے سیاح کہاں سونے پر مجبور ہوگئے؟ حیران کن تفصیلات

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے ہنگام دوسرے ملکوں میں سیاحت کیلئے جانے والوں کو رہنے کیلئے ہوٹل ہی نہیں مل رہے۔

برطانوی اخبار مرر کے مطابق برطانوی شہریوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سیاحت کیلئے یورپی ممالک کا رخ کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے ٹریول ایجنسیوں کو ہوٹلز کی بکنگ کے پیسے بھی ادا کیے ہیں لیکن دوسرے ممالک میں پہنچنے پر پتا لگا ہے کہ ہوٹل ابھی تک کھولے ہی نہیں گئے۔

دوسرے ملکوں میں ہوٹلوں کی بندش کے باعث پھنسے ہوئے سیاحوں کے پاس سر چھپانے کو چھت نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ ساحلوں پر ہی سونے پر مجبور ہیں۔

سیاحوں کے ساتھ دھوکہ کرنے والی ٹریول ایجنسی لو ہولی ڈیز بھی اسی وجہ سے تنقید کی زد میں آئی ہوئی ہے کیونکہ اس نے سیاحوں سے ہوٹلوں میں قیام اور طعام کی رقوم وصول کرکے انہیں دوسرے ملکوں میں تو بھیج دیا لیکن آگے جا کر سیاحوں کے ساتھ جو ہوا وہ ان کا دل ہی جانتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -