نیب کی حراست میں  میر شکیل الرحمان کو ایک اور بڑا صدمہ،بھائی کے بعد بہن بھی انتقال کر گئیں

نیب کی حراست میں  میر شکیل الرحمان کو ایک اور بڑا صدمہ،بھائی کے بعد بہن بھی ...
نیب کی حراست میں  میر شکیل الرحمان کو ایک اور بڑا صدمہ،بھائی کے بعد بہن بھی انتقال کر گئیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معروف اور سب سے بڑے میڈیا گروپ "جنگ گروپ"کے مالک اور نیب کی زیر حراست میر شکیل الرحمن کو بھائی کی وفات کے دو ماہ بعد ایک اور بڑا صدمہ ،لندن میں مقیم بہن بھی انتقال کر گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل " جیو نیوز" کے مالک میر شکیل الرحمن کی ہمشیرہ لندن میں انتقال کر گئی ہیں،وہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں ۔اس سے دو ماہ  قبل کراچی کے نجی ہسپتال میں میر شکیل الرحمن کے بڑے بھائی میر جاوید رحمن بھی انتقال کر گئے تھے تاہم نیب کی زیر حراست میر شکیل الرحمن کو اپنے بڑے بھائی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔یاد رہے کہ میر شکیل الرحمن چار ماہ سے نجی پراپرٹی کے ایک چالیس سالہ پرانے کیس میں نیب کی زیر حراست  ہیں ۔صحافتی حلقوں نے میر شکیل الرحمن کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر میر شکیل الرحمن کو اپنی بہن کے نماز جنازہ میں شرکت کے لئے رہا کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -