جب قیادت وصیت نہیں ووٹ سے آئے تو۔۔۔۔مراد سعید نے ایسی بات کر دی کہ عبد القادر پٹیل سمیت جیالے غصے سے تلملا اٹھیں گے

جب قیادت وصیت نہیں ووٹ سے آئے تو۔۔۔۔مراد سعید نے ایسی بات کر دی کہ عبد القادر ...
جب قیادت وصیت نہیں ووٹ سے آئے تو۔۔۔۔مراد سعید نے ایسی بات کر دی کہ عبد القادر پٹیل سمیت جیالے غصے سے تلملا اٹھیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک بار پھر اپنی حکومت کی خوبیاں گنواتے ہوئے نام لئے بغیر بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بنا دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مراسعید کا کہنا تھا کہ سفارتی تنہائی سے عالم اسلام کی ترجمانی تک،ڈو مور کے مطالبے سے مدد کی اپیل تک،ٹیرارزم سے ٹورازم تک، جب قیادت وصیت نہیں ووٹ سے آئے تو دنیا بھی اس قوم کو عزت دیتی ہے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر مراد سعید اور پیپلز پارٹی کے درمیان نوک جھونک چلتی رہتی ہے جبکہ حال ہی میں اس وقت صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی تھی جب پیپلز پارٹی کے رہنما عبد القادر پٹیل نے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے مراد سعید پر ذاتی نوعیت کے انتہائی سنگین الزام عائد کئے تھے جس کے جواب میں مراد سعید بھی چپ نہ رہے تاہم عبد القادر پٹیل کے جملوں کی باز گشت کئی روز تک اسمبلی اور میڈیا پر گونجتی رہی تھی۔

جب قیادت وصیت نہیں ووٹ سے آئے تو۔۔۔۔مراد سعید نے ایسی بات کر دی کہ عبد القادر پٹیل سمیت جیالے غصے سے تلملا اٹھیں گے

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -