کورونا نے قیدیوں کی موجیں لگا دیں ،امریکہ کی وہ بڑی ریاست جس نے ہزاروں قیدی رہا کرنے کا اعلان کردیا

کورونا نے قیدیوں کی موجیں لگا دیں ،امریکہ کی وہ بڑی ریاست جس نے ہزاروں قیدی ...
کورونا نے قیدیوں کی موجیں لگا دیں ،امریکہ کی وہ بڑی ریاست جس نے ہزاروں قیدی رہا کرنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کی سب سےبڑی اور گنجان آباد ریاست کیلیفورنیا کے محکمہ اصلاحات و بحالی (سی ڈی سی آر) نے اعلان کیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کے منصوبے کے تحت اگست کے آخر تک ریاستی جیلوں میں بند زیادہ سے زیادہ 8 ہزار قیدیوں کو اگست کے آخر تک رہا کیا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیاکے محکمہ اصلاحات و بحالی کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلز میں کہاگیا ہے کہ اضافی کارروائیوں کا مقصد اپنی سب سے کمزور آبادی اور عملے کو نوول کرونا وائرس سے بچانا اور ریاستی جیلوں میں جسمانی فاصلہ، الگ تھلگ اور قرنطینہ کی کوششوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ جگہ فراہم کرنے کی اجازت دینا ہے۔سی ڈی سی آر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس کی تنصیبات میں نوول کرونا وائرس کی منتقلی کے خطرے کو کم کرنے کے لئے گزشتہ وبائی ہنگامی صورتحال کو ختم کرنے کی کوششوں سے نظام میں آباد قیدی آبادی میں تقریبا 10 ہزار کی کمی واقع ہوئی ہے۔یہ اقدام جمعرات کے روز کیلیفورنیا کے گورنر کے اس انتباہ کے بعد اٹھایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ شمالی کیلیفورنیا میں واقع سان کوینٹن جیل میں بیماری کا پھیلا حکام کے لئے اس مہلک بیماری کیخلاف جنگ میں سب سے بڑی تشویش بن گیا ہے۔محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق سان کوینٹن جہاں تقریبا 4 ہزارکے قریب عملہ کے اراکین اور قیدی رہتے ہیں میں جیلوں کے نظام میں سب سے زیادہ 1ہزار 336 کیسز اور 7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور گزشتہ دو ہفتے کے دوران 506 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سی ڈی سی آر کے مطابق جمعہ کی شام تک 31 اموات اور قید میں موجود 2 ہزار 319 فعال کیسز کے ساتھ محکمہ میں تقریبا 5 ہزار 850 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔