وزیراعظم سے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی ملاقات،حقیقی تبدیلی کا خواب کب پورا ہوگا؟عمران خان نے بتا دیا 

وزیراعظم سے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی ملاقات،حقیقی تبدیلی کا خواب کب ...
وزیراعظم سے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی ملاقات،حقیقی تبدیلی کا خواب کب پورا ہوگا؟عمران خان نے بتا دیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گڈگورننس کے لیے پنجاب حکومت سے تعاون جاری رکھے گی، پنجاب کا نیا بلدیاتی قانون منظور ہونے سے حقیقی تبدیلی کا خواب پورا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال،آئندہ بلدیاتی انتخابات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے پنجاب حکومت اور وزارت قانون کی کارکردگی کو بھی سراہا۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے وزیراعظم کو وزارت کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا نیا بلدیاتی قانون منظور ہونے سے حقیقی تبدیلی کا خواب پورا ہوگا، وفاقی حکومت گڈگورننسکے لیے پنجاب حکومت سے تعاون جاری رکھے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام محکمے،ادارے پی ٹی آئی ویژن کے مطابق عوام کی خدمت جاری رکھیں۔وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ پنجاب حکومت مفاد عامہ کی قانون سازی پر بھرپورتوجہ دے رہی ہے،آپ کی قیادت میں ملک کرونا کے خلاف جنگ جیت رہا ہے۔صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف جنگ کو بھی پنجاب میں قانونی تحفظ فراہم کیاگیا ہے،حکومت وزیراعلی کی قیادت میں کرپشن پرقابو پا کر ترقی ممکن بنا رہی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -