کورونا کی ویکسین پر کن لوگوں کا حق ہے؟ بل گیٹس نے دنیا پر واضح کردیا

کورونا کی ویکسین پر کن لوگوں کا حق ہے؟ بل گیٹس نے دنیا پر واضح کردیا
کورونا کی ویکسین پر کن لوگوں کا حق ہے؟ بل گیٹس نے دنیا پر واضح کردیا

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین سب سے زیادہ پیسے دینے والوں کو نہیں بلکہ ان لوگوں کو ملنی چاہیے جنہیں اس کی ضرورت ہوگی۔

انٹرنیشنل ایڈز سوسائٹی کی ورچوئل کانفرنس میں شرکت کے دوران بل گیٹس نے کہا کہ اگر ہم نے ویکسین کو زیادہ پیسے دینے والے لوگوں کو فروخت کیا اور ان لوگوں کو نہ دی جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے تو ہم ایک بہت بڑے بحران کو جنم دیں گے جو موجودہ صورتحال سے بھی زیادہ خطرناک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے لیڈرز کی ضرورت ہے جو ویکسین کو ضرورت کی بنیاد پر تقسیم کرسکیں نہ کہ کاروباری فائدے کو مدنظر رکھیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -