سینما گھر مالکان پر حکومت مہربان، بڑی خوشخبری سنادی

سینما گھر مالکان پر حکومت مہربان، بڑی خوشخبری سنادی
سینما گھر مالکان پر حکومت مہربان، بڑی خوشخبری سنادی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے سینما گھر مالکان کو بڑی خوشخبری سنادی گئی، ایک سال کیلئے ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان کردیا۔

سینما گھر مالکان کیلئے ٹیکس چھوٹ کا اعلان پنجاب حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینما گھر مالکان کیلئے انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں ایک سال کی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی رعایت یکم جولائی 2020 سے 30 جون 2021 تک ہوگی۔ علاوہ ازیں جو بھی نئے سینما گھر بنیں گے انہیں 5 سال کی ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔

مزید :

تفریح -علاقائی -پنجاب -لاہور -