شاہ محمود قریشی پر الزامات لگانے والے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا گیا

شاہ محمود قریشی پر الزامات لگانے والے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کے خلاف بڑا ...
شاہ محمود قریشی پر الزامات لگانے والے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر الزامات لگانے والے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے نظم و ضبط اور احتساب نے ملتان سے پی ٹی آئی کے ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ محمد حسین ڈیہڑ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پر الزامات لگائے ہیں، یہ رویہ پارٹی پالیسی اور آئین کی خلاف ورزی ہے، اس لیے اس پر 15 جولائی کو کمیٹی کے سامنے وضاحت پیش کی جائے۔

دوسری جانب محمد حسین ڈیہڑ کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ اپنا نقطہ نظر کمیٹی کے سامنے رکھیں گے، انہوں نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ایسی کوئی بات نہیں کی جو پارٹی کے ڈسپلن کی خلاف ورزی ہو۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -پنجاب -ملتان -