ماسک پوش جوڑا لیب سے پراسرار بیگ اٹھا کر فرار، اس میں کیا خاص چیز ہے؟ معمہ بن گیا

ماسک پوش جوڑا لیب سے پراسرار بیگ اٹھا کر فرار، اس میں کیا خاص چیز ہے؟ معمہ بن ...
ماسک پوش جوڑا لیب سے پراسرار بیگ اٹھا کر فرار، اس میں کیا خاص چیز ہے؟ معمہ بن گیا

  

کراچی ( پروموشنل ریلیز) نقاب پوش نامعلوم افراد لیب سے پراسرار بیگ اٹھا کر فرار، دونوں افراد کون ہیں اور بیگ میں آخر کیا خاص چیز ہے؟ یہ معمہ تاحال حل طلب ہے۔ 

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں کسی جگہ موجود ایک لیب میں کیمسٹ اپنے ڈیسک کے سامنے سٹول پر بیٹھا تجربات میں مصروف ہے، اس کے ارد گرد مختلف فارمولاز ، اجزاءکی بوتلیں اور ٹیسٹنگ کے آلات پڑے ہیں، اور وہ یقینا کوئی نایاب چیز کی تخلیق میں سرگرم عمل ہے۔

کسی شاہکار کی تیاری میں محو کیمسٹ نے جیسے ہی کوئی فارمولا بناکر پراسرار بیگ میں رکھا تو سیاہ لباس میں ملبوس لڑکا اور لڑکی کمرے میں داخل ہوئے، سٹول پر بیٹھا کیمسٹ گھبرا کر کھڑا ہو گیا، اور صورتحال سمجھنے کی کوشش کرنے لگا، مگر اگلے ہی لمحے وہ فرش پر پڑا نقاب پوش کے عتاب کا شکار بنتا نظر آیا، اور لڑکی پراسرار قیمتی بیگ کی جانب لپکی۔ 

بیگ قبضے میں لے کر لڑکی نے اپنے ساتھی سے چلنے کو کہا تو دونوں دروازے کی طرف بڑھے مگر اسی لمحے لڑکے کی نظر کیمرے پر جا پڑ، وہ پہلے تو ٹھٹکا مگر پھر آگے بڑھ کر کیمرہ غیر فعال کر دیا تاکہ ثبوت ہی نہ رہے، اور پھر دونوں یہ جا، وہ جا۔۔۔ 

سی سی ٹی وی فوٹیج سے گمشدہ پراسرار بیگ، اس میں موجود قیمتی فارمولے اور نقاب پوشوں کی چند سیکنڈز میں ہونے والی کارروائی سے ناصرف تجسس پھیل چکا ہے بلکہ طرح طرح کے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں مگر کوئی بھی نہیں جانتا کہ یہ واقعہ کب، کہاں اور کیوں پیش آیا۔ 

ویڈیو میں قابل غور چیز بیگ اور کیمسٹ کے کوٹ پر بنا سبز پتے کا نشان ہے جس نے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے کہ آخر اس کی کہانی کیا ہے اور یہ کس جانب اشار ہ کرتا ہے؟ کیا یہ نشان مزید سوالات کی جانب توجہ دلاتا ہے؟ کیمسٹ کس چیز پر کام کررہاتھا؟ وہ نقاب پوش کون تھے؟ اس بیگ میں آخر ایسا کیا تھا؟ وہ دونوں افراد اور بیگ کہاں ہے؟

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بیگ میں کروڑوں روپے مالیت کے چمکتے ہوئے کرسٹل اورچھوٹے موتیوں کی مالا جیسی چیزیں ہیں، جو اسے اتنا قیمتی بناتے ہیں لیکن تجسس برقرار اور گتھی سلجھنا باقی ہے، بیگ غائب ہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل چکی ہے مگر آپ کی طرح ہم بھی حقائق کے متلاشی ہیں۔ 

ہمیں جیسے ہی اس بارے میں مزید معلومات ملیں، آپ کو مطلع ضرور کریں گے لیکن اگرآپ کو اس واقعے، بیگ، سبز پتے یا ماسک لگائے افراد کے بارے میں کچھ معلوم ہوتو یہ پہیلی سلجھانے میں مدد کریں۔

Whatsinthebag#

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -