گلگت بلتستان میں کرونا کیسز کی بڑھتی صورتحال پر ایمرجنسی نافذ 

گلگت بلتستان میں کرونا کیسز کی بڑھتی صورتحال پر ایمرجنسی نافذ 
گلگت بلتستان میں کرونا کیسز کی بڑھتی صورتحال پر ایمرجنسی نافذ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی بڑھتی صورتحال پر ایمرجنسی نافذکر دی ہے ۔ 
وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے گلگت بلتستان کے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر تے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں کرونا کیسز میں اضافہ ضرور ہوا تاہم کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں، گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے بڑھنے کی وجہ سیاحوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہے۔

خالد خورشید نے کہاکہ گلگت بلتستان پاکستان کی سیاحت کا حب ہے، پوری دنیا سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، کورونا وائرس کی بڑھتی صورتحال کے باوجود گلگت بلتستان میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کی عوام کی معیشت کا دارومدار سیاحت پر ہے، گلگت بلتستان میں کورونا ویکسینیشن کےحوالےسےخصوصی اقدامات کئےہیں،گلگت بلتستان کی عوام اورسیاح ایس او پیز پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔