انگلینڈ سے قومی ٹیم کی شکست پر شاہد آفریدی کی تنقید

انگلینڈ سے قومی ٹیم کی شکست پر شاہد آفریدی کی تنقید
انگلینڈ سے قومی ٹیم کی شکست پر شاہد آفریدی کی تنقید

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق سٹار آل راونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم جس لائحہ عمل کے ساتھ کھیل رہی ہے اسے کسی بھی معیاری حریف کو آسانی سے شکست دینے میں بہت جدو جہد کرنی پڑے گی۔

سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر ان کا کہنا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ کو سمجھنا چاہیے کہ ایک بامقصد لائحہ عمل تیار کرکے اسے لاگو کروانے کی سخت ضرورت ہے ورنہ پاکستان کو کسی معیاری ٹیم کو شکست دینے میں بہت جدو جہد کرنی پڑے گی۔شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ جدید ایک روزہ میچ میں حریف ٹیم پر بیٹنگ اور بولنگ میں حملہ آور ہونا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے انگلینڈ کی بلے بازی کا حوالہ دیا کہ دو کھلاڑی پویلین لوٹنے کے باوجود انہوں نے سمجھداری سے بلے بازی کی۔

مزید :

کھیل -