جو بائیڈن اور روسی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، سائبر سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

جو بائیڈن اور روسی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، سائبر سیکیورٹی پر تبادلہ ...
جو بائیڈن اور روسی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، سائبر سیکیورٹی پر تبادلہ خیال
سورس: File Photo

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کے صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اور روسی صدر کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ٹیلیفونک گفتگوہوئی۔فون کال کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ پیوٹن کو واضح طور پر بتایا کہ امریکا کو معلوم ہوتا ہے جب ہیکنگ آپریشن ان کی سرزمین سے ہوتا ہے، ریاست اس کی پشت پناہی نہیں کرتی مگر ان سے اقدامات کی توقع کرتے ہیں،امریکاسائبرحملوں کےخلاف ہرضروری اقدام اٹھائے گا۔

دوسری طرف روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکانے سائبرحملوں پرروس سے رابطہ نہیں کیا تھا، معلومات کے دائرے میں سائبر جرائم کے خلاف مشترکہ اقدامات کوتیار ہیں۔کریملن کا کہنا ہے کہ امریکا اور روس سائبر سیکیورٹی پر مزید تعاون کی حمایت کرتے ہیں، سائبر سیکیورٹی کا مستقل ’پیشہ ورانہ اور غیر سیاسی ہونا ضروری ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -