سروس انڈسٹریز کو سب سے زیادہ فی حصص آمدن   2016 میں ہوئی، ایس آر وی آئی

سروس انڈسٹریز کو سب سے زیادہ فی حصص آمدن   2016 میں ہوئی، ایس آر وی آئی

  

اسلام آباد(اے پی پی)سروس انڈسٹریز (ایس آر وی آئی) کو گزشتہ 11 کلینڈر سالوں کے دوران  سب سے زیادہ 103.54 روپے فی حصص آمدن   2016 میں ہوئی تھی۔ اس دوران کمپنی کی سب سے کم 10.59 روپے فی حصص آمدنی کلینڈر سال 2012 میں رہی تھی۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار  کے مطابق کلینڈر سال 2010 کے دوران ایس آر وی آئی کو 27.28 روپے فی حصص آمدن ہوئی تھی جو سال 2011 کے لئے 36.03 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

 تاہم کلینڈر سال 2012 کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی 10.59 روپے کی ریکارڈ حد تک کم ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق کلینڈر سال 2013 میں سروس انڈسٹریز کو 51.49 روپے فی حصص آمدن ہوئی تھی اور سال 2014 میں 64.28 روپے جبکہ سال 2015 کے دوران 78.63 روپے فی حصص آمدن ہوئی تھی۔ کلینڈر سال 2016 کے لئے کمپنی کی فی حصص آمدن 103.54 روپے فی حصص تک بڑھ گئی جو گذشتہ گیارہ سال میں سب سے زیادہ آمدن رہی ہے۔ کلینڈر سال 2017 میں ایس آر وی آئی کی فی حصص آمدن 74.65 روپے جبکہ سال 2018 میں 56.47 روپے، سال 2019 کے دوران 37.37 روپے اور سال 2020 کیلئے 29.37 روپے فی حصص تک کم ہوئی ہے۔ اس طرح گزشتہ چار کلینڈر سالوں کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی میں مسلسل کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔\395

مزید :

کامرس -