بارشوں کے پیش نظر ڈسپوزل سٹیشنز کو فعال کرنے کا فیصلہ

بارشوں کے پیش نظر ڈسپوزل سٹیشنز کو فعال کرنے کا فیصلہ

  

    لاہور(جنرل رپورٹر) آئندہ متوقع مون سون بارشوں کے پیش نظروائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود اورمنیجنگ ڈائریکٹر سید زاہد عزیز کی سربراہی میں واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں اجلاس، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز غفران احمد، اسلم خان نیازی، محمد تنویر سمیت تمام آپریشن ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔بارشی پانی کی نکاسی کے تمام انتظامات مکمل کرنے سے متعلق جائزہ لیا گیااورموسلادھار بارشوں کے پیش نظر نکاسی آب آپریشن کی حکمت عملی بھی مرتب کی گئی۔ وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے ہدایات جاری کیں کہ تمام دسپوزل اسٹیشنز کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے، چھوٹے ڈسپوزل اور لفٹ اسٹیشنوں کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے۔وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ افسران و عملہ اتوار کو بھی ڈ یو ٹی پر موجود رہے۔منیجنگ ڈائر یکٹر واسا سید زاہد عزیز نے کہا کہ ڈسپوزل اسٹیشنوں کی سکرینز کو دوران بارش صاف رکھا جائے۔ تمام افسران و عملہ دوران بارش فیلڈ میں متحرک رہیں، انڈر پاسز کے پمپ اور مشینری کو بھی فعال رکھا جائے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے مزید کہا کہ ضروری نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ سیٹ کو بھی نصب کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -