ضلعی زکوٰۃکمیٹی کے چیئرمین شبیر سیال نے لائف ہسپتال کا دورہ کیا

ضلعی زکوٰۃکمیٹی کے چیئرمین شبیر سیال نے لائف ہسپتال کا دورہ کیا

  

لاہور(پ ر)چیئرمین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی لاہورشبیر سیال نے کہا کہ لائف ہسپتال بہترین زکوٰۃسسٹم کے تحت کام کر رہا ہے، لائف ہسپتال میں زکوٰۃاسلامی اصولوں کے مطابق خرچ کی جا رہی ہے۔  مخیر حضرات کو لائف ٹرسٹ ہسپتال کیلئے دل کھول کر امداد کرنی چاہیے۔ لائف ہسپتال کے دورہ کے موقع   فاؤنڈر لائف ہسپتال کامران مسعود مگوں، ایم ایس ڈاکٹر ایوب زاہد اور مارکیٹنگ مینجر زیشان صدیق نے ان کا استقبال کیا۔ کامران مسعود مگوں نے کہا کہ  گزشتہ 9 سالوں سے1 ارب  8 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے 23 لاکھ مریضوں کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کر چکا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -