مقامی ایکسپورٹرز،صنعتکاروں کو ریلیف دیا جائے،محمد عثمان
لاہور(سٹی رپورٹر) سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبر آف کامرس(ویوو گروپ)محمد عثمان نے کہا ہے کہ مقامی ایکسپورٹر تاجر سرمایہ کار صنعتکار تاجروں کو ریلیف دیا جائے، کاروباری حالات کی دگرگوں صورتحال شدید گرمی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے حالات مارکیٹوں کی رہی سہی کسر بھی نکال دیں گے۔ حکومت تاجر کمیونٹی کے اعتماد اور توقعات پورا کرنے کیلئے کاروباری حالات کو ترقی کی طرف لانے کا وعدہ پورا کرے۔ حکومت ملک میں معاشی جمود توڑنے کیلئے بنیادی ضروریات زندگی پر عوام کو ریلیف دے۔ مشکل ترین حالات میں ملکی معیشت کو عدم استحکام سے نکالےکر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے بزنس سیکٹر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔