مالا کنڈکی تعمیرو ترقی میں امیر مقام کا اہم کردار ہے،عامر نواب

مالا کنڈکی تعمیرو ترقی میں امیر مقام کا اہم کردار ہے،عامر نواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما ء عامرنواب خان نے کہا کہ پاکستان میں نیک نام امیرمقام کامنفردسیاسی مقام ان کی بھرپور عوامی خدمت اورتعمیری سیاست کاانعام ہے۔ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی انتھک اورمخلص امیرمقام سودوزیاں سے بے نیازہوکر مالاکنڈ ڈویژن سمیت اہلیان خیبرپختونخوا کی شب وروز خدمت کررہے ہیں۔مالاکنڈ کی قابل رشک تعمیروترقی، ہریالی اورخوشحالی سمیت وہاں متعدد ترقیاتی پراجیکٹ امیرمقام کی سیاسی بصیرت کی شہادت دے رہے ہیں  تبدیلی سرکار کی انتقامی سیاست نے پنجاب کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا کوبھی تختہ مشق بنادیاہے۔وہ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔عامرنواب خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء امیرمقام ایک فرض شناس اورعوام کے نبض شناس سیاستدان ہیں۔مالاکنڈ کے شہریوں کااطمینان،انہیں دستیاب شہری سہولیات اورشاہراہوں کامعیاردیکھتے ہوئے کوئی تبدیلی سرکار کے ناکام اورنااہل وزیراعلیٰ محمودخان کی طرف سے امیرمقام کیخلاف حالیہ بلیم گیم پر اعتماد نہیں کرے گا کیونکہ ہمارے ہردلعزیزپارٹی رہنماء امیرمقام کا کام بولتا ہے۔وزیراعلیٰ محمودخان نے سرکاری اہلکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جس ڈھٹائی کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر واپوزیشن لیڈرمیاں شہبازشریف اورامیرمقام کیخلاف بازاری زبان استعمال کی ہم اس کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسوس بدزبان اوربدعنوان عناصر تبدیلی سرکار اورکپتان عمران خان کاہراول دستہ ہیں۔قومی سیاست میں امیرمقام کاکوئی متبادل نہیں،خیبرپختونخوا سمیت چاروں صوبوں اورآزاد کشمیر میں امیرمقام کی نظریاتی سیاست اورعوامی خدمت کودیکھتے ہوئے ان کانام احترام سے لیاجاتا ہے۔وہ لوگ جوشام کے بعد ہوش میں نہیں ہوتے،ان کاہمارے قائدین میاں شہبازشریف اورامیرمقام پرکیچڑاچھالنا شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین میاں شہبازشریف اورامیرمقام کیخلاف زہرافشانی کرنے سے محمودخان سے سیاسی بونوں کااقتدارطویل اورقددراز نہیں ہوسکتا۔