آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی:اعجاز چودھری،غلام محی الدین
لاہور(سٹی رپورٹر)پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کی صدارت میں شاہ جمال میں پارٹی کے اہم رہنماؤں کا اجلاس ہوا اجلاس میں کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم اور پولنگ ڈے کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ایل اے 41 ویلی ٹو اور ایل اے 34 جموں ون کے 25جولائی کو پولنگ ڈے کے حوالے سے مختلف رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں، اجلاس سے اعجازاحمدچوہدری، غلام محی الدین دیوان اور چوہدری ریاض گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں 25 جولائی کو اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں کی سیاہ کارکردگی اور لوٹ مار سے کشمیر کے عوام اچھی طرح واقف ہیں، باشعور کشمیری عوام ان دونوں جماعتوں کے بہروپی لیڈروں کے جھانسے میں نہیں آنے والی، آزاد کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے، وزیراعظم عمران خان نے حقیقی معنوں میں کشمیریوں کا سفیر کا کردار ادا کیا ہے، مریم صفدر اور بلاول زرداری کی ابوبچاؤ تحریک ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی ہے، کشمیر کی عوام تحریک انصاف کی کامیابی میں اپنا بھرکردار ادا کریں گے اور اپنے جلسوں میں پتلی تماشاکرنے والوں کو آزادکشمیر کے انتخابات میں بدترین شکست سے دوچار کرکے عبرت کا نشان بنیں گے، رہنماؤ ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان مخالفین کی آنکھوں کی آنکھیں ڈال کر بات کر نے اور انکو شکست دینے والالیڈر ہے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی کرپٹ قیادت اپنی کر پشن بچانے کے لیے سیاسی اداکاری کر رہے ہیں مگر وزیر اعظم عمران خان پہلے دن سے کہہ چکے ہیں کہ کرپٹ مافیا کو کسی صورت این آر او نہیں دونگا،رہنماؤں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں کشمیری عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر نے کی بجائے کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دیں کیونکہ اسکے سوا اب اپوزیشن کے پاس کوئی اور راستہ نہیں بچا,۔ آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی، کرپٹ اور منافق اپوزیشن کو ایک بار پھر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑیگا، عوام کر پشن اور لوٹ مار کرکے مال بنانیوالی اپوزیشن کے ساتھ نہیں وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ عمران خان جیسا محب وطن اور ایماندار لیڈر پاکستان میں کوئی اور نہیں ہوسکتا، اجلاس میں علی امتیاز وڑائچ، میاں وحید، ملک آصف، اصغر گجر، حافظ جنید، مرزا صادق جرال، نوازنت، مہروسیم، راجہ شہزاد، عامر خلیل، حاجی فیاض، فیاض بھٹی، میاں ثاقف محبوب، زبیر نیازی، میاں علی رشید، میاں امجد اقبال سمیت دیگر رہنماء، عہدیداران نے شرکت کی۔