پاکستان پرامن ملک،تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے،پیر ضیغم عباس

  پاکستان پرامن ملک،تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے،پیر ضیغم عباس

  

لاہور(سٹی رپورٹر) بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب کے وائس چیئرمین حاحبزادہ پیر سید ضیغم عباس شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے یہاں تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔وزیر اعظم عمران خان، گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب، افواج پاکستان، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے بے شمار قربانیاں اور کاوشیں ہیں۔سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنما اور داتا درباکمیٹی کے سینئر ممبر پیر سید ناظم حسین شاہ نے بھی ہمیشہ امن کادرس دیا،مقدس ہستیوں کی توہین کرنے والے امن کے دشمن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال اور ڈی آئی جی آپریشن ساجد کیانی سے علماء کرام کے وفد کے ہمراہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ حافظ کاظم رضا نقوی،مقدس کاظمی،علمدار حسین شاہ ودیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -