مسلم لیگ (ن)نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کیلئے درخواستیں طلب کر لیں 

مسلم لیگ (ن)نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کیلئے درخواستیں طلب کر لیں 

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ پنجاب نے پنجاب بھر کے کنٹونمنٹ بورڈ میں الیکشن کیلئے پنجاب بھر کے کنٹونمنٹ میں الیکشن لڑنے کے خواہشمند مسلم لیگی کارکنوں سے درخواستیں طلب کرلیں، پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینٹرکامل علی آغا کی زیر صدارت مسلم لیگ ہاؤس میں پنجاب بھر کے کنٹونمنٹ بورڈ میں الیکشن میں حصہ لینے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے ایک اہم اجلاس  ہوا جس میں میاں محمد منیر، انجینئر شہزاد الہٰی، جاوید گورائیہ، میاں اکرم، طلحہ عثمان سندھو، رانا اسد ایڈووکیٹ، عاشق نمبردار،ملک محمد اکرم، زیبا ناز، واصف علی ڈوگر، اشتیاق گوہر ایڈووکیٹ، چوہدری شاہد وکی سمیت اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ پنجاب بھر کے کنٹونمنٹ میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور مسلم لیگ پنجاب بھر میں ہر سطح کے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔ کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخابات کے سلسلہ میں بروز منگل کو دوبارہ میٹنگ4بجے سہہ پہر  طلب کی گئی ہے جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -