وزیر اعظم نے قومی وقار کی نئی تاریخ رقم کی،رانا عبدالسمیع
لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماء رانا عبدالسمیع نے کہاکہ اپوزیشن نااہل بھی ہے اور کرپٹ بھی، وزیراعظم عمران خان نے قومی وقار اور خودداری کی ایک نئی تاریخ کی بنیادرکھی، امریکہ کو اڈے نہ دے کر دنیا پیغام دیا کہ پاکستانی غیرت مند قوم ہے جو کہ اپنی خود مختاری اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتی، انہوں نے کہاکہ گوادر پورٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی حکومتی پالیسیوں کی کامیاب پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے گوادر پورٹ ترقی پر پر خصوصی توجہ دی اور اس شاہکار منصوبے سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے، انہوں نے کہاکہ حکومت کی موثر حکمت عملی کی وجہ سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں، گوادر پورٹ میں سرمایہ کاری ہونے سے کاروبار کے مواقع پیدا ہونگےجوکہ خوش آئند عمل ہے۔