دہشتگردی کی کاروائیوں میں بھارت ملوث ہے،راشد منیر

   دہشتگردی کی کاروائیوں میں بھارت ملوث ہے،راشد منیر

  

لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف لیبرونگ سنٹرل پنجاب کے صدر راشد منیر نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کی کاروائیوں میں بھارت ملوث ہے، عالمی برادری ہوش کے ناخن لے اور بھارت کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائے، بھارت میں متعدد مرتبہ یورینیم پکڑا جا چکا ہے جس پر عالمی برادری نے آنکھیں بند کررکھی ہیں، عالمی برادری کی منافقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔، انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں مگر عالمی برادری کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی،۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -