کشمیر الیکشن میں بلاول زرداری جھوٹ بول رہے ہیں،قاسم جلالی

  کشمیر الیکشن میں بلاول زرداری جھوٹ بول رہے ہیں،قاسم جلالی

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب یوتھ ونگ کے سیکرٹری اطلاعات قاسم خاں جلالی نے کہاکہ آزاد کشمیر انتخابی مہم میں بلاول زرداری صرف جھوٹ بول رہے ہیں، جی بی الیکشن میں کرپٹ اپوزیشن کو جس طرح شکست فاش ہوئی اسی طرح آزادکشمیر کے الیکشن میں بھی انہیں شکست ان کا انتظار کررہی ہے، آزاد کشمیر کے الیکشن مین شکست کے خوف سے پہلے ہی ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے رونا پیٹناشروع کردیا ہے۔

، حیرانگی کی بات ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے پورے امیدوار ہی نہیں کھڑے ہیں، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو کشمیر ی عوام ایسی عبرتناک شکست دیں گے انہیں ہمیشہ یاد رہے گی، کشمیر کے باشعور عوام تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے، پی ٹی آئی الیکشن جیتنے کے بعد آزادکشمیر میں حکومت بنائے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -