ملک میں مہنگائی کے برسوں پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے،حمیرا شاہ

 ملک میں مہنگائی کے برسوں پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے،حمیرا شاہ

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی کی رہنما سیدہ حمیر ا شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے برسوں پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور یہ اعزاز بھی پی ٹی آئی نے حاصل کر لیا ہے گیس، بجلی اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ عید کی آمد سے قبل ٹماٹرِادرک لہسن پیاز اور اشیائے صرف کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں حکومت نام کی کوئی بھی چیز کہیں پر بھی نظر نہیں آرہی ہے اگر یہی حالات رہے تو آنے والے کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست یقینی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -