بلاول زرداری اور مریم صفدر بوکھلا چکے ہیں،ملک امانت علی

  بلاول زرداری اور مریم صفدر بوکھلا چکے ہیں،ملک امانت علی

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاکہ بلاول زرداری اور مریم صفدرتحریک کی پے در پے ناکامی کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، کرپشن لوٹ مار منی لانڈرنگ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی پہچان ہیں، بلاول زرداری اور مریم صفدر ایک دوسرے کو تنقیدکانشانہ بنا کر سستی شہرت حاصل کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں بلکہ کشمیری عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، دونوں جماعتوں کے پاس کشمیری عوام کے مسائل حل کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔، انہوں نے کہاکہ دونوں جماعتوں کو کشمیر کے الیکشن میں شکست اور شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -