ڈینگی کی روک تھام کیلئے جھیلیں،آبشاریں صاف کی جائیں،جواد قریشی

  ڈینگی کی روک تھام کیلئے جھیلیں،آبشاریں صاف کی جائیں،جواد قریشی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ڈینگی سے بچاؤ کیلئے پی ایچ اے ہیڈ کواٹرجیلانی پارک میں اجلاس کی صدارت ڈی جی جواد احمد قریشی نے کی۔ اجلاس میں پی ایچ اے کے تمام ہارٹی کلچراور پروجیکٹ ڈائریکٹرز کی شرکت۔ ڈی جی پی ایچ اے کے مون سون میں ڈینگی کی افزائش کی روک تھام کیلئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارکوں  میں جھیلوں اور آبشاروں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں کیا جائے گا۔ پارکوں میں آبشاروں اور جیلوں میں ڈینگی لاروا کھانے والی تلپیا مچھلیاں بھی چھوڑ دی گئی ہیں۔ نرسریوں اور باغیچوں میں ڈینگی مچھر کی افزائش اور پیدائش روکنے کیلئے فوگنگ سپرے کیا جائے اور دفاتر میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -