تبدیلی سرکار نے گلی محلے کے مسائل کوحل نہیں کیا،تنویر خان

تبدیلی سرکار نے گلی محلے کے مسائل کوحل نہیں کیا،تنویر خان

  

  لاہور(سٹی رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر تنویراحمدخان نے کہا ہے کہ عام آدمی کی ارکان پارلیمنٹ تک رسائی ناممکنات میں سے ہے۔تبدیلی سرکار نے گلی محلے کے مسائل کوایڈریس نہیں کیا، شہری مایوس ہورہے ہیں۔ہماری ریاست بلدیات کیخلاف تعصبات کی متحمل نہیں ہوسکتی۔اناڑی حکمرانوں کا عوام کوتجربہ کار بلدیاتی نمائندوں سے محروم رکھنا ناقابل فہم ہے۔حکمران تھانہ کلچر تبدیل اور اپنے انتخابی وعدے وفاکرنے کیلئے تیار نہیں۔نام نہاد منتخب حکمران نظام بلدیات سے اس قدر خوفزدہ کیوں ہیں۔ تنویراحمدخان نے مزید کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی تک عام آدمی کو مقامی مسائل کے بوجھ سے نجات نہیں ملے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -