حکومت کے پاس ملکی مسائل حل کرنے کاکوئی ویژن نہیں،عنیزہ فاطمہ

   حکومت کے پاس ملکی مسائل حل کرنے کاکوئی ویژن نہیں،عنیزہ فاطمہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس ملکی مسائل حل کرنے کا ویژن نہیں،پی ٹی آئی کی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے عوام مہنگائی کے پریشان ہیں،روز مرہ کی اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت گومگوں کی شکار ہے اس کے پاس ملک کے مسائل حل کرنے کا ویژن نہیں، تحریک انصاف نے بیڈ گورننس کی بدترین مثال قائم کی ہے، حکومت ملاوٹ اور مہنگائی مافیا کو آج تک کنٹرول نہیں کر سکی جس پر توجہ دینے کی بجائے اپوزیشن جماعتوں کو دبانے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں اس سے کسی کو بھی فائدہ نہیں ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -