ایم اے ایم ایس سی امتحانات کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
لاہور (سٹی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون، پارٹ ٹو اور ایل ایل بی (تین سالہ) پارٹ۔I،II اورIIIسالانہ امتحانات 2021ء کیلئے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔تفصیلات کے مطابق ریگولر،لیٹ کالج، پرائیویٹ اورامپروڈویژن کے امیدوار سنگل فیس کے ساتھ آن لائن فارم16جولائی 2021ء تک جمع کرواسکتے ہیں۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔