اوور سیز پاکستانی پی ٹی آئی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرینگے،محسن مزمل

اوور سیز پاکستانی پی ٹی آئی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرینگے،محسن مزمل

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف نشتر ٹاؤن کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری محسن مزمل نے کہاکہ اپوزیشن نے اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کی مخالفت کرکے ہمیشہ کے لئے اپنا ہی منہ کالا کر لیاہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے اورسیز پاکستانیوں سے کیاگیا وعدہ پورا کیا، آئندہ الیکشن میں اورسیز پاکستانی اپنے ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی کی کامیابی میں بھی اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔، اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے سے پی ٹی آئی کی حکومت پر اعتماد بڑھنے سے کرپٹ اپوزیشن خوف زدہ ہے، اورسیز پاکستانیوں کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے، اورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے کئی دہائیوں تک اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھا،اورسیز پاکستانی ملک کا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -