مریم اور بلاول کو کشمیریوں کی  کوئی فکر نہیں،سجاد مہیس

مریم اور بلاول کو کشمیریوں کی  کوئی فکر نہیں،سجاد مہیس

  

لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف ویلفیئر ونگ سنٹرل پنجاب کے صدر چوہدری سجاد مہیس نے کہاکہ مریم صفدر اور بلاول زرداری آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں سیرسپاٹے کررہے ہیں انہیں کشمیر ی عوام کی نہیں صرف اپنی فکر ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی اپنی ناکام جلسیوں کے ذریعے اپنی ڈوبتی ہوئی ناؤ کو نہیں بچا سکتی، سوات کی عوام نے جلسے میں نہ شرکت کرکے اپوزیشن کے منہ پر ایسازور دار طمانچہ مارا جسے انہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔، انہوں نے کہاکہ ناکام جلسیاں اپوزیشن کی پہچان بن چکی اور یہ لولی لنگڑی اپوزیشن حکومت کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتی، گیارہ سو دنوں کی پی ٹی آئی کی حکومت نے ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے جسے اپوزیشن ہضم نہیں کرپا رہی، کرپٹ سیاسی اور مذہبی جماعتیں اپنے منفی پروپیگنڈے سے قوم کو گمراہ نہیں کرسکتیں، گیارہ سو دنوں میں پی ٹی آئی کی حکومت نے ریکارڈ کامیابی حاصل کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -