مقابلہ بازی نہیں صرف کام پر توجہ دیتی ہوں،آشو راجپوت 

      مقابلہ بازی نہیں صرف کام پر توجہ دیتی ہوں،آشو راجپوت 

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل آشو راجپوت کا کہنا ہے کہ مقابلہ بازی پر نہیں صرف کام پر توجہ دیتی ہوں مجھے مقابلہ بازی سے سخت نفرت ہے میں ساتھی فنکاروں سے بھی اپیل کرتی ہو ں کہ ہمیں ایک دوسرے سے پیار محبت اور چاہت سے پیش آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں نے تھیٹر میں کبھی کام نہیں کیا ہے خدا نے شوبز میں بے پناہ کامیابی دی ہے۔آج میں جس مقام پر ہو ں یہ میری محنت اور لگن کا نتیجہ ہے سینئرفنکاروں کی عزت کرتی ہوں اور جونیئر سے پیار اخلاق سے پیش آتی ہوں یہ ہی میری زندگی کا سرمایہ ہے۔آشو راجپوت نے کہا کہ میں ان دنوں کئی شارٹ فلموں میں اداکاری کررہی ہوں ان تمام شارٹ فلموں میں میرا کردار پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہوگا۔

مزید :

کلچر -