حسان نیازی ایڈووکیٹ کی عبوری ضمانت میں 2اگست تک توسیع
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے احاطہ عدالت میں لڑائی کرنے اور مقدمہ مدعیہ کو دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی ایڈووکیٹ کی عبوری ضمانت میں 2اگست تک توسیع کرتے ہوئے سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ان کی عبوری ضمانت منظور کی جائے،حسان نیازی سمیت 5افرادکے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھاہے،یہ مقدمہ سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ شہزادی نرگس کی مدعیت میں درج کیا گیاہے مقدمہ میں اقدام قتل،خواتین کے کپڑے پھاڑنے اور دھمکانے کی دفعات سمیت چھ دفعات لگائی گئی ہیں۔
حسان نیازی