سستی سبزی بیچنے والے دکانداروقاص کی عبوری ضمانت کنفرم ہوگئی

سستی سبزی بیچنے والے دکانداروقاص کی عبوری ضمانت کنفرم ہوگئی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے سبزی سستی فروخت کرنے والے دکانداروقاص کے خلاف گراں فروشی کے ایک اور مقدمہ میں عبوری ضمانت 50ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض کنفرم کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پرتھانہ رائیونڈ پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیاہے،ایڈیشنل سیشن جج ساحر اسلام نے ملزم وقاص کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ پولیس نے مہنگی سبزی فروخت کرنے کے الزام میں بلاجواز اس کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے، پولیس کی جانب سے پہلے سستی سبزی بیچنے کا مقدمہ درج کروایا گیا جس میں ضمانت کنفرم ہوئی، اب پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے انتقامی کارروائی کیلئے مقدمہ درج کیاہے،عدالت سے استدعاہے کہ اس مقدمہ میں بھی ضمانت منظور کی جائے۔

ضمانت کنفرم 

مزید :

علاقائی -