سوتیلے بچوں کو قتل کرنے کا کیس، ملزمہ کی ضمانت میں مزید7روز توسیع 

سوتیلے بچوں کو قتل کرنے کا کیس، ملزمہ کی ضمانت میں مزید7روز توسیع 

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے 2 سوتیلے بچوں کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے کے کیس میں ملزمہ خاتون انیلہ کی عبوری ضمانت میں مزید7روز کی توسیع کرتے ہوئے پولیس سے 17جولائی کو مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیاہے،ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ جج ساحر اسلام نے درخواست ضمانت پر سماعت کی،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رائے ونڈ کے علاقے میں انیلہ نامی خاتون کے خلاف اپنے سوتیلے دو بچوں کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے کا مقدمہ درج ہے،ملزمہ نے اپنے سوتیلے ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو کرنٹ لگا کر قتل کیا،ملزمہ نے بچوں کو قتل کرنے کے بعد گھر کو بند کر کے بھاگ گئی، ملزمہ کا موقف ہے کہ وہ بے قصور ہوں،اس نے بچوں کو قتل نہیں کیا،عدالت سے استدعاہے کہ اس کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

قتل کیس

مزید :

علاقائی -