ترک کمپنی البراک کے منیجرز کیخلاف کیس کی سماعت4ستمبر تک ملتوی 

 ترک کمپنی البراک کے منیجرز کیخلاف کیس کی سماعت4ستمبر تک ملتوی 

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ترجمان وزیراعظم پاکستان ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے ترک کمپنی البراک کے مینجرز کے خلاف کیس کی سماعت4ستمبر تک ملتوی کردی،گزشتہ روز عدالتی سماعت کے موقع پرالبراک کمپنی کے ملکی و غیر ملکی نمائندے بھی عدالت میں پیش ہوئے،تھانہ اسلام پورہ پولیس  نے کیس کا چالان عدالت میں پیش کررکھا ہے،شہباز گل نے ملزم طاہر مبین، ترک شہری جمیل سینوجک اور یمن کے خلاف ف ایف آئی آر درج کروا ئی تھی۔ ملزمان کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ حکومتی ترجمان شہباز گل نے ملزمان کو جھوٹے کیس میں ملوث کیا ہے،شہبازگل نے ملزمان پر البراک کمپنی کے جعلی کاغذات تیار کرنے کا غلطالزام لگایا، البراک کمپنی نے شہباز گل کے خلاف ایک ارب ہرجانہ کا استغاثہ دائر کر رکھا ہے۔

 ترک کمپنی

مزید :

علاقائی -