ترک اداکار سے فراڈ کیس،ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ کا فیصلہ برقرار

ترک اداکار سے فراڈ کیس،ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ کا فیصلہ برقرار

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے ڈرامہ سیریل ارتغل غازی کے مرکزی کردار ترک اداکار سے فراڈ کیس کافیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کیس جوڈیشل مجسٹریٹ کو بھجوادیاہے،ایڈیشنل سیشن جج انعام الٰہی نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالافیصلہ سنا یاہے،عدالت ملزم کاشف ضمیر کے وکلاء نے جوڈیشل ریمانڈ کوچیلنج کررکھاتھا،جس میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ ملزم کاشف ضمیر کو غیر قانونی طور پر جوڈیشل ریمانڈ دیا گیا،جوڈیشل ریمانڈ فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے،ملزم کاشف ضمیر کے خلاف تھانہ ریس کورس میں جعلی سازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،سرکاری وکیل کا موقف ہے کہ ملزم نے ترک ادکار کو 9کروڑ کا جعلی چیک دیاہے۔

 ترک اداکار

مزید :

علاقائی -