راجہ جنگ،ٹریکٹر ٹرالی کیساتھ تصادم، موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور فرار

راجہ جنگ،ٹریکٹر ٹرالی کیساتھ تصادم، موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور فرار

  

راجہ جنگ(نامہ نگار)راجہ جنگ قصور کی خونی سڑک ایک اور زندگی لے گئی،نلکا سٹاپ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق راجہ جنگ قصورروڈجگہ جگہ سے ٹوٹ کر کھڈوں میں تبدیل ہو چکی ہے۔ٹوٹی سڑک، کم چوڑائی اور ہیوی ٹریفک سینکڑوں جانیں لے گئی لیکن ارباب اختیار کی آنکھ نہ کھلی۔آج بھی نلکا سٹاپ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے باعث موٹر سائیکل سوار محمد آصف ولد نذر محمد ساکن جبو میل موقع پر جاں بحق ہو گیا۔جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ مقامی شہریوں کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں ہمارا وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ راجہ جنگ قصور روڈ کو بحالی روڈ پروگرام میں شامل کرکے فوری طور پر دو رویہ سڑک تعمیر کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

مزید :

علاقائی -