اسلحہ کی نمائش کرنیوالے بدمعاشوں اور کلاشنکوف کلچر کیخلا ف کریک ڈاؤن جاری 

اسلحہ کی نمائش کرنیوالے بدمعاشوں اور کلاشنکوف کلچر کیخلا ف کریک ڈاؤن جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کا اسلحہ کی نمائش کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والے بدمعاشوں اور کلاشنکوف کلچر کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری ہے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کے کلاشنکوف کلچر کے خلاف  جاری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے۔رواں سال چھ ماہ آٹھ دن کے دوران  غیر قانونی اسلحہ رکھنیاور نمائش پر 03 ہزار 856 مقدمات درج کئے گئے۔کریک ڈاؤن کے دوران 04 ہزار 213 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ ملزمان کے قبضہ سے 53 جدید کلاشنکوفیں،396 بڑی رائفلیں،217 بندوقیں، 03 ہزار 489 پسٹل، 29 ریوالورز،04 کاربین اور 42 ہزار سے زائد گولیاں برآمدکر لی گئیں۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ عدالتوں میں پیشی کے موقعہ پر اسلحہ لانے والوں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے۔اسلحہ کی تشہیر کسی صورت قابل قبول نہیں اور لاہور میں کلاشنکوف کلچر کی کوئی گنجائش نہیں۔ سی سی پی او لاہور نیشادی بیاہ و دیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کیخلاف  بھی سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

مزید :

علاقائی -