سبزہ زار پولیس نے شراب فروش کو گرفتار کر لیا،60لیٹر سے زائد زہریلی شراب برآمد
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سبزہ زار پولیس نے شراب فروش کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سبزاہ زار پولیس نے کاروائی کے دوران شراب فروش سہیل مسیح کو گرفتارکر کے ملزم کے قبضہ سے 60لیٹر سے زائد زہریلی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سہیل مسیح شراب فروشی کے کئی مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔