ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں،شہریوں سے لاکھوں روپے کی لوٹ مار،کاہنہ میں ڈاکوؤں سے مزاحمت پر نوجوان زخمی

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں،شہریوں سے لاکھوں روپے کی لوٹ مار،کاہنہ میں ...

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان زخمی جبکہ چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے ناظم نامی نوجوان کو شدید زخمی کر دیا اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر عمر مصطفی سے 3 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے نواب ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے فیضان  کے گھر سے 6 لاکھ 35 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، مسلم ٹاؤن  میں ڈاکوؤں نے کامران کے گھر سے 3لاکھ 80 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ غازی آباد میں ڈاکوؤں نے میاں اظہر کے گھر سے 2 لاکھ 72 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ گجر پورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے حسنین کے گھر سے 1لاکھ 90 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گلشن راوی میں ڈاکوؤں نے انوار الحق سے گن پوائنٹ پر 90 ہزار نقدی اور موبائل فون۔فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے پرویز سے 70 ہزار کی نقدی اور موبائل فون. اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اکمل سے 34 ہزار کی نقدی اور موبائل فون، لاری اڈا کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عاطف سے 20 ہزارنقدی اور موبائل چھین لیا۔جبکہ جوہر ٹاؤن۔کاہنہ اور ساندہ سے گاڑیاں اور نواب ٹاؤن،مصطفی آباد،اچھرہ اور رنگ محل سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -